• August 10, 2020

پہلی اننگز ڈکلیئر کر نے کا کوئی منصوبہ نہیں، سری لنکا وکٹ کیپر

راولپنڈی (ہم صفیر نیوز)سری لنکا کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر نروشان ڈک ویلا نے کہاہے کہ پہلی اننگز ڈکلیئر کر نے کا کوئی منصوبہ نہیں،300کے ہندسے کو پار کر کے آخری چار وکٹ کے ساتھ زیادہ سے زیادہ رنز پہلی اننگز میں اسکور کرنے کے خواہش مند ہیں۔ میچ کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مہمان ٹیم کے وکٹ کیپر نروشان ڈک ویلا نے کہا کہ ٹیم مینجمنٹ کے ذہن میں کوئی ایسا منصوبہ نہیں کہ ہم پہلی اننگز ڈکلیئرڈ کریں گے، یقیناہم 300کے ہندسے کو پار کر کے آخری چار وکٹ کے ساتھ زیادہ سے زیادہ رنز پہلی اننگز میں اسکور کرنے کے خواہش مند ہیں۔انہوں نے کہاکہ بارش اور خراب روشنی کے باعث دو دن میں مطلوبہ معیار کے اوورز نہیں ہوئے، لیکن ہم سمجھتے ہیں، ابھی اس ٹیسٹ میں بہت وقت ہے اور ہمارے پاس ایسے بولرز ہیں، جو پاکستان ٹیم کی بیٹنگ کے لیے چیلنج بننے کی اہلیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بارش کے باعث دونوں ٹیموں کے لیے مشکلات ہیں لیکن یہ گیم کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر ہم 300 سے زیادہ سکور بنا گئے تو پاکستان انڈر پریشر ہوگا

Read Previous

فلمسٹارنور کی جانب سے دوبارہ شادی کرنے کا انکشاف

Read Next

مقبوضہ کشمیر: کشمیریوں کے معمولات زندگی بری طرح متاثرہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published.