• August 9, 2020

راولپنڈی ٹیسٹ، بارش اور خراب روشنی کے سبب دوسرا روز متاثر

راولپنڈی (ہم صفیر نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹیسٹ چمپئن شپ میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹیسٹ کا دوسرا دن بارش اور خراب روشنی کے سبب بری طرح متاثر ہوااور صرف 18.2 اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا،دوسرے روز ایک وکٹ کے نقصان پر 61بنے اور اس طرح سری لنکا نے پہلی اننگز میں چھ وکٹ کے نقصان پر 263رنز بنالئے، دوسرے روز آؤٹ ہونے والے واحد بلے باز ڈک ویلا تھے جو شاہین آفریدی شکار بنے۔تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ٹیسٹ چمپئن شپ میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹیسٹ کا دوسرا دن بارش اور خراب روشنی کے سبب بری طرح متاثر ہوااور صرف 18.2 اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا،بارش کے باعث میچ دس بجکر 22منٹ پر روک دیا گیا تاہم میچ بارش کی وجہ سے 3 گھنٹے 18 منٹ کے وقفے کے بعد ایک بج کر 40 منٹ پر دوبارہ شروع ہو ا۔سری لنکا نے اپنے گزشتہ روز کے اسکور 202 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ میں ایک وکٹ پر 61 رنز کا اضافہ کیا۔ڈک ویلا نے 4 چوکوں کے ساتھ 33رنز بنائے اور چھٹی وکٹ پر ڈی سلوا کے ساتھ 67رنز جوڑے۔دوسرے روز پہلی اننگز میں سری لنکا کے مجموعی سکور 6 وکٹ کے نقصان پر 263 رنز پر روشنی کم ہونے پر امپائرز نے میچ روک دیا اور روشنی بہتر نا ہونے پر کھیل ختم کردیا گیا،میچ کے دوسرے دن صرف 18.2 اورز کھیلے جا سکے،دوسرے دن سری لنکا نے ایک وکٹ کے نقصان پر 61 رنز بنائے،دوسرے دن آوٹ ہونے والے واحد بلے باز ڈک ویلا تھے جو شاہین آفریدی شکار بنے۔اس سے قبل میچ کے پہلے روز صرف 68.1 اوورز کھیلے گئے تھے۔

Read Previous

مقبوضہ کشمیر: کشمیریوں کے معمولات زندگی بری طرح متاثرہیں

Read Next

آرمی چیف کی ایکسٹینشن سے متعلق جلد فیصلہ ہوجائے گا،شیخ رشید

Leave a Reply

Your email address will not be published.