• August 9, 2020

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت کم ہو کر 154.70روپے تک کم ہوگئی ہے، جو گذشتہ 5ماہ کے دوران ڈالر کی سب سے کم قیمت ہے۔ہفتہ کو اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 154.70روپے تک کم ہوگئی جبکہ 26جون 2019ء کو ڈالر کی قیمت 164روپے رہی تھی۔اس طرح پانچ ماہ میں ڈالر کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔ کرنسی ڈیلرز نے کہا ہے کہ درآمدات میں کمی، عالمی مالیاتی اداروں سے ڈالرز کی وصولی اور حکومتی پیپرز میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ سے پاکستانی روپے کی قیمت میں استحکام سے ڈالر کی قیمت کم ہوئی ہے اور گذشتہ پانچ ماہ میں روپے کی قدر میں اضافہ سے ڈالر کی قیمت میں 9 روپے زیادہ کی کمی ہوئی ہے

Read Previous

شہریت بل‘ مودی نے خود بھارت کیخلاف جنگ چھیڑ دی

Read Next

ایف بی آر کا تاجروں سے رابطے کیلئے کمیٹیوں کے قیام کا اعلان

Leave a Reply

Your email address will not be published.