• August 10, 2020

پٹرول ، ہائی سپیڈ ڈیزل اور فرنس آئل کی فروخت اضافہ

نومبر 2019ء کے دوران پٹرول کی فروخت میں 7 فیصد جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت میں 4 فیصد اور فرنس آئل کی فروخت میں 8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں تقریباً 18ماہ کے بعد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ٹاپ لائن سیکورٹیز کے تجزیہ کار فواد بشیر نے اپنی تجزیاتی رپورٹ میں کہا ہے کہ رواں مالی سال کے ابتدائی 5ماہ میں جولائی تا نومبر 2019ء کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں مجموعی طور پر 8 فیصد کمی ہوئی ہے اور اس دوران فروخت کا حجم 7.563 ملین ٹن رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق پٹرول کی فروخت کے حوالہ سے پاکستان سٹیٹ آئل 38 فیصد کے شیئر کیساتھ سرفہرست رہی ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت کے حوالے سے بھی پی ایس او کا شیئر 43 فیصد سے 46 فیصد تک بڑھا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں تجارتی اور صنعتی سرگرمیوں کے فروغ سے پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں اضافہ حوصلہ افزاء ہے

Read Previous

ایف بی آر کا تاجروں سے رابطے کیلئے کمیٹیوں کے قیام کا اعلان

Read Next

بھارت،شادی کے دعوت نامے میں کارڈز کی جگہ پودے کا انتخاب

Leave a Reply

Your email address will not be published.