• August 10, 2020

ایران کا آئندہ سال 3 سیٹلائٹس خلا میں بھیجنے کا اعلان

تہران(ہم صفیر نیوز) ایران نے آئندہ سال تین سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے نائب وزیرمواصلات وانفارمیشن ٹیکنالوجی مرتضیٰ باریری نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے دو دہائی طویل خلائی ترقیاتی پروگرام کے تحت آئندہ سال تین سیٹلائٹس خلا میں بھیجے جائینگے، انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کا آغاز 2016ء میں کیا گیا اور یہ 2025ء تک جاری رہے گا، انہوں نے کہا کہ پروگرام پر ایک بہترین حکمت عملی کے تحت طویل المدتی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔

Read Previous

الیکٹرک گاڑیوں کے لیے وائرلیس چارجنگ کا نظام

Read Next

ایپل نے تین کیمروں والا آئی فون متعارف کرادیا

Leave a Reply

Your email address will not be published.