• August 9, 2020

پاک سری لنکن ٹیسٹ، اسٹیڈیم کے گرد سخت حفاظتی حصار قائم

راولپنڈی(ہم صفیر نیوز) پاکستان اور سری لنکن ٹیسٹ ٹیموں کے درمیان پہلے میچ کے دور ان اسٹیڈیم کے گرد سخت حفاظتی حصار قائم کردیا گیا، میچ کے دوران فوج، رینجرزاور پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے ادارے چوکس رہے۔تفصیلات کے مطابق پہلے ٹیسٹ کیلئے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے اور ٹیموں کے روٹس اور اسٹیڈیم کے اطراف میں ہر نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھتے ہوئے چیکنگ کا سلسلہ بھی جاری رہا، پاک فوج، رینجرز اور پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اپنی ڈیوٹیز سنبھالے ہوئے دکھائی دیئے جبک میڈیا کے افراد کو بھی مکمل چھان بین کے بعد اسٹیڈیم آنے کی اجازت دی گئی۔ساتھ لائے جانے والے سامان کو چیک کرنے کے بعد اسٹیکرز چسپاں کیے گئے،سری لنکن صحافیوں کو بھی طریقہ کار کے مطابق کلیئر کرنے کے بعد ہی آنے دیا گیا، میچ دیکھنے کیلئے آنے والے شائقین کوداخلے سے قبل سیکیورٹی مراحل سے گزراگیا۔ شہریوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سکیورٹی اہلکار ہمارے بھائی ہیں اور یہ ملک اور ہمارے لئے اپنی جانی کی پرواہ نہیں کرتے ہمیں ان سب کا شکر گزار ہونا چاہیے اور تمام شہریوں کو چیکنگ کے دور ان مکمل تعاون کرنا چاہیے۔شہریوں نے کسی ناگواری کے بجائے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں ٹیسٹ کرکٹ کی بحالی کا آغاز راولپنڈی سے ہو رہا ہے،پی ایس ایل کے میچ پاکستان میں ہونگے تو ایک بار پھر رونقیں لگ جائیں گی۔

Read Previous

مقبول ترین ڈرامے ”میرے پاس تم ہو“ نے پاکستان میں کئی ریکارڈ بنانے میں کامیاب

Read Next

جاپان کا پاکستان کو پولیو ویکسین کی خریداری کیلئے امداد کے معاہدے پر دستخط

Leave a Reply

Your email address will not be published.