• August 10, 2020

کراچی میں ڈینگی وائرس سے دو ماہ کا معصوم بچہ جاں بحق ہو گیا

کراچی (ہم صفیر نیوز)کراچی میں ڈینگی وائرس سے دو ماہ کا معصوم بچہ جاں بحق ہو گیا۔شہرمیں رواں سال ڈینگی سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 44 ہو گئی۔ڈینگی کنٹرول پروگرام سندھ کے مطابق ڈینگی سے جاں بحق ہونے والا دو ماہ کا عبداللہ ملیر کالا بورڈ کا رہائشی تھا جو نارتھ ناظم آباد کے نجی ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔ڈینگی پروگرام نے تصدیق کی ہے کہ بچے کی موت کی وجہ ڈینگی وائرس ہے۔ رواں برس کراچی میں ڈینگی سے جاں بحق افراد کی تعداد 44 تک جا پہنچی، ڈینگی کنٹرول پروگرام سندھ کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر میں مزید 89 افراد ڈینگی میں مبتلا ہوچکے ہیں۔ سندھ بھر میں رواں سال پندرہ ہزار چھ سو نو افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔

Read Previous

جاپان کا پاکستان کو پولیو ویکسین کی خریداری کیلئے امداد کے معاہدے پر دستخط

Read Next

سجاول میں ڈینگی کا ایک اور کیس سامنے آگیا

One Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.