• August 10, 2020

موجودہ صورتحال سے توجہ ہٹانے کیلئے بھارت کوئی فالس فلیگ آپریشن کر سکتا ہے،وزیر خارجہ

اسلام آباد (ہم صفیر نیوز)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال سے توجہ ہٹانے کیلئے بھارت کوئی فالس فلیگ آپریشن کر سکتا ہے،بھارت نے ایسی حرکت کی تو منہ توڑ جواب دیا جائیگا،نکہ مودی سرکار خطرناک کھیل کھیل رہی ہے جس سے پورے خطے کا امن متاثر ہورہاہے، عالمی دنیا کو نوٹس لینا چاہیے۔اتوار کو وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں کہاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے دو روز قبل میں نے ویڈیو پیغام کے ذریعے اپنی رائے اور تشویش کا اظہار کیا تھااس سے پہلے 12 دسمبر کو میں نے سلامتی کونسل کے صدر کو ایک نیا خط لکھا تھا جس میں میں نے اپنے تحفظات اور ممکنہ خطرات سے انہیں آگاہ کیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت امتیازی قانونcitizens Amended ایکٹ 2019 کے خلاف دس سے زیادہ ہندوستان کی ریاستوں میں شدید احتجاج ہو رہے ہیں، ہندوستان کی پوری اپوزیشن سراپا احتجاج ہے،تمام اقلیتیں، بالخصوص مسلمان اس بل کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال آپ کے سامنے ہے مسلسل کرفیو کو آج ایک سو انتالیس (139) دن ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اب اس ساری صورتحال سے توجہ ہٹانے کیلئے ہندوستان کوئی فالس فلیگ آپریشن بھی کر سکتا ہے اور لائن آف کنٹرول پر انکی طرف سے اشتعال انگیزیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں نے دو روز قبل بھی بھارت کو متنبہ کیا تھا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے لیکن اگر بھارت نے کوئی ایسی حرکت کی تو اسے مناسب اور بھرپور جواب ملے گا۔ انہوں نے کہاکہ کل جو بھارت نے اشتعال انگیزی کی اس پر ہماری فورسز نے اسکا الحمدللہ بھرپور جواب دیا ہے جس میں ان کی ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں اور انکی چوکیوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم اب بھی یہی کہیں گے کہ دنیا کو اس صورتحال کا نوٹس لینا چاہئے کیونکہ مودی سرکار خطرناک کھیل، کھیل رہی ہے جس سے پورے خطے کا امن متاثر ہو رہا ہے

Read Previous

ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد ایئرپورٹ نے امیگریشن سٹاف کے لیے ہدایات جاری کردیں

Read Next

امریکا میں 17سالہ لڑکی کی ائیرپورٹ کے اندر گھس کر طیارہ اْڑانے کی کوشش