• August 10, 2020

ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد ایئرپورٹ نے امیگریشن سٹاف کے لیے ہدایات جاری کردیں

اسلام آباد (ہم صفیر نیوز)ملکی ایئرپورٹس پر مسافروں کارشاور امیگریشن کے عمل میں تاخیر اور عملے کا نامناسب رویہ،وزیر اعظم سیٹیزن پورٹل پر ایف آئی اے امیگریشن سٹاف کے خلاف شکایات کا انبار لگ گیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے ایف آئی اے امیگریشن سے متعلق شکایات کا نوٹس لے لیا،ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد ایئرپورٹ نے امیگریشن سٹاف کے لیے ہدایات جاری کردیں۔ ہدایت کی گئی کہ امیگریشن کے لیے آنے والوں مسافروں کو پہلے سلام اور پھر کلام کیا جائے،مسافروں سے گڈ ماننگاور گڈ ایوننگ جیسے الفاط بھی کہے جائیں،مسافروں سے بدتمیزی اور نامناسب رویہ کسی صورت اختیار نہ کیا جائے،مسافروں سے بدتمیزی اور نامناسب رویہ پر سخت ایکشن لیا جائے گا،تمام امیگریشن کا عملہ صاف ستھرا لباس پہنے اور صفائی کا خاص خیال رکھے

Read Previous

خیبرپختونخوا میں لاکھوں والدین کا انسدادپولیو مہم کے دور ان بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے انکار

Read Next

موجودہ صورتحال سے توجہ ہٹانے کیلئے بھارت کوئی فالس فلیگ آپریشن کر سکتا ہے،وزیر خارجہ