• August 10, 2020

ہالی ووڈفلم ”انڈر واٹر“ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا

نیویارک (ہم صفیر نیوز)سائنس دانوں کو سمندر میں خونی بلاؤں کا سامنا، ہالی ووڈ فلم ”انڈر واٹر“ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ہالی ووڈ کی ہارر اور ایکشن سے بھرپور فلم ”انڈر واٹر“ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے، ولیم ایوبنک کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایسے سائنسدانوں کے گِرد گھومتی ہے جنہیں کئی کلو میٹر گہرے سمندر میں خونی بلا کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ٹوئنٹی سنچری فوکس کے تعاون سے بننے والی اس فلم میں کرسٹن اسٹیورٹ، وینسٹنٹ کیسل، جون گلیگر، ٹی جے ملر، جیسیکا ہینوک شامل ہیں جبکہ یہ فلم اگلے سال2020ء میں 10جنوری کو ریلیز کی جائے گی۔

Read Previous

ملائشیا سمٹ میں شریک ممالک عربوں کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے،عرب امارات

Read Next

ہالی ووڈ فلم”ٹینیٹ“ کا پہلا ٹریلر ریلیزکردیا گیا