• August 9, 2020

آسٹریلین اوپن سے قبل اے ٹی پی کپ آئندہ سال3 جنوری سے شروع ہوگا

کینبرا (ہم صفیر نیوز)پہلے گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے قبل اے ٹی پی کپ 3 جنوری سے شروع ہوگا جس میں دنیائے ٹینس کے نامور ٹینس سٹار پنجہ آزمائی کرینگے تاہم عالمی نمبر تین راجر فیڈرر فیملی وجوہات کے سبب اے ٹی پی کپ میں شرکت سے معذرت کر لی ہے۔ٹورنامنٹ انتظامیہ کے مطابق انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن یہ نیا اے ٹی پی ٹیم ایونٹ شروع کر رہی ہے جو آئندہ سال 3 جنوری کو شروع ہوکر 11 جنوری کو اختتام پذیر ہوگا۔ ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں ابھی سے شروع کر دی گئیں۔ سوئٹزرلینڈ کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار، سب سے زیادہ 20 گرینڈ سلام چمپئن اور عالمی نمبر تین راجر فیڈرر فیملی وجوہات کے سبب اے ٹی پی کپ میں شرکت سے معذرت کر لی ہے۔

Read Previous

میرا عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب جائیں گی

Read Next

دوسری سٹوڈنٹ اولمپک ایشین گیمز 27 دسمبر سے ملائیشیا میں شروع ہونگے