• August 9, 2020

دوسری سٹوڈنٹ اولمپک ایشین گیمز 27 دسمبر سے ملائیشیا میں شروع ہونگے

اسلام آباد (ہم صفیر نیوز) دوسرے سٹوڈنٹ اولمپک ایشین گیمز 27 دسمبر سے ملائیشیا میں شروع ہوں گے۔ پاکستان سٹوڈنٹ اولمپک فیڈریشن کے صدر مقبول آرائیں نے بتایاکہ ایونٹ میں پاکستان سٹوڈنٹ اولمپک فیڈریشن بھر پور طریقے سے حصہ لے گی۔ گیمز میں مختلف کھیلوں کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں کبڈی، تھروبال، باسکٹ بال، بیڈمنٹن، یوگا، فٹ سال، ہینڈ بال اور ٹیبل ٹینس کے مقابلے شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کے لئے ٹیموں کی تیاریاں زور و شور پر ہیں۔ یہ گیمز 30 دسمبر تک جاری رہیں گے۔

Read Previous

آسٹریلین اوپن سے قبل اے ٹی پی کپ آئندہ سال3 جنوری سے شروع ہوگا

Read Next

اے آر ایل نے ذاکر حسین اولمپین گولڈ میڈلسٹ میموریل ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا