• August 10, 2020

اے آر ایل نے ذاکر حسین اولمپین گولڈ میڈلسٹ میموریل ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا

راولپنڈی (ہم صفیر نیوز)اے آر ایل نے ذاکر حسین اولمپین گولڈ میڈلسٹ میموریل ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا۔ ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی کے زیر اہتمام ذاکر حسین میموریل ہاکی ٹورنامنٹ شہناز شیخ ہاکی سٹیڈیم، راولپنڈی میں کھیلا گیا جس میں 14 بہترین ٹیموں نے شرکت کی، اے آر ایل اور ذاکر ہاکی اکیڈمی نے ٹورنامنٹ بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے فائنل میں جگہ بنائی، فیصلہ کن معرکہ میں اے آر ایل کی ٹیم نے غیر معمولی کھیل پیش کیا اور ذاکر اکیڈمی کو دو کے مقابلے میں چھ گول سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا، فاتح ٹیم کی طرف سے صفیر نے شاندار کارکردگی دکھائی اور گولز کی ہیٹ ٹرک کرکے اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، پنجاب کے وزیر خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم راجہ راشد حفیظ فائنل تقریب کے مہمان خصوصی تھے جنہوں نے فاتح ٹیم کو ٹرافی دی اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں شیلڈ تقسیم کیں۔اس موقع پر کانگریس ممبر پی ایچ ایف اور ریپ پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن محمد یاسین، ٹورنامنٹ ڈائریکٹر شاہد اقبال راجہ اور جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن شیخ علی عابد بھی موجود تھے۔

Read Previous

دوسری سٹوڈنٹ اولمپک ایشین گیمز 27 دسمبر سے ملائیشیا میں شروع ہونگے

Read Next

پاکستان کے 4 بلے بازوں نے سنچریاں اسکور کرکے ایک اننگز میں پہلی بار 4 سنچریاں اسکور کرنے کا کارنامہ سر انجام دیدیا