• August 10, 2020

انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 26 سے 30 دسمبر تک سنچورین میں کھیلا جائیگا

لندن (ہم صفیر نیوز) انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 26 سے 30 دسمبر تک سنچورین میں کھیلا جائیگا۔ انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 26 سے 30 جنوری تک سنچورین، دوسرا ٹیسٹ 3 سے 7 جنوری 2020ء کو کیپ ٹاؤن، تیسرا ٹیسٹ 16 سے 20 جنوری تک پورٹ الزبتھ کے مقام پر کھیلا جائیگا جبکہ چوتھا اور آخری ٹیسٹ میچ 24 سے 28 جنوری تک جوہانسبرگ میں کھیلا جائیگا اس کے بعد تین ون ڈے میچوں کی سیریز سے قبل انگلینڈ ٹیم دو ٹور میچز کھیلے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان ایک روزہ سیریز کا پہلا میچ 4 فروری کو کیپ ٹاؤن، دوسرا 7 فروری کو ڈربن میں کھیلا جائیگا، ون ڈے سیریز کے ابتدائی دو میچز ڈے اینڈ نائٹ ہونگے جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 9 فروری کو جوہانسبرگ میں کھیلا جائیگا،تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 12 فروری کو ایسٹ لندن میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 14 فروری کو ڈربن میں کھیلا جائیگا، پہلے دونوں میچز نائٹ ہونگے، سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 16 فروری کو سنچورین میں کھیلا جائیگا

Read Previous

حارث رؤف نے آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں دھوم مچا دی